لاہور (پنجاب پوسٹ) ہنجروال پولیس نے 18 لاکھ روپے کی ہاؤس رابری کا مقدمہ ٹریس کر لیا۔گینگ میں شامل خاتون مسرت بی بی واردات سے قبل گھروں کی ریکی کرتی تھی۔ہنجروال پولیس نے مسرت بی بی، بلال، ندیم اور محمد علی کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لوئر مال پولیس کی کاروائی آئس فروشی میں ملوث دو منشیات فروش گرفتار
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری، دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 6 خواتین سمیت 2 افراد گرفتار












