لاہور (پنجاب پوسٹ) شاہدرہ پولیس نے گھر میں ڈکیتی کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ سلیم بی بی عرف چھموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر میں داخل ہوئی اور اسلحہ کے زور پر شہری اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر واردات کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر شہری کے گھر سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 10 تولے طلائی زیورات لوٹنے کا مقدمہ درج ہے۔
شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی مرکزی ملزمہ سلیم بی بی کو گرفتار کیا، جبکہ لوٹی گئی نقدی اور طلائی زیورات کی برآمدگی کے لیے ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واردات میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔












