لاہور (پنجاب پوسٹ) شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک میں ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ایک خاتون سمیت تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر 51 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق تینوں ڈاکو اسلحہ کے زور پر نعمان علی کے گھر داخل ہوئے اور اسے اہل خانہ سمیت یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے گھر سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔
واقعے کے بعد تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔












