لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری کر دیا گیا،48 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 88 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ 07 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 88 ملزمان گرفتار کر لیے جا چکے ہیںگرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے پینڈوں کی سڑکیں 31 اکتوبر تک مکمل کریں گے ،ملک صہیب بھرتھ کا دعویٰ
ڈولفن سکواڈ نے 71 ریکارڈ یافتہ، 07 عادی مجرمان کو حراست میں لیا۔ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 03 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔












