لاہور شہر میں ایک اور بیٹی جنسی درندگی کا شکار ،شادی کا جھانسہ دیکر آبروریزی

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
ایف آئی آر کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں سفاک ملزم اندریاس مسیح نے شادی کا جھانسہ دیکر (ر)نامی لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
سفا ک ملزم اندریاس مسیح نے بیرون ملک جانے کے لیے متاثرہ لڑکی سے 4لاکھ 64ہزار روپے کی رقم ہتھیا کر فحش ویڈیو بنا لی۔سندر کے علاقے میں سفاک ملزم علی حسن نے 30سالہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔


(ث)نامی لڑکی اسلام آباد سے اپنی دوست حسنی عمران کو ملنے ا سکے گھر بحریہ ٹاﺅن آئی تھی۔ملزم علی حسن جو حسنی عمران کا بھائی بنا تھا اس نے گزشتہ رات حسنی عمران کے گھر آیا (ث)کو گھر میں اکیلے پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے