سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر نے شاہین چوک، خوشاب روڈ اور سلانوالی روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سمیت مختلف مقامات پر واسا اور سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ : ڈی سی کا سائٹ پر معائنہ، جاری تعمیراتی کام، واسا ڈسپوزل اسٹیشن
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔ڈی سی افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے، AC احمد شیر گوندل، MD واسا ابوبکر عمران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہے، اس لیے منظور شدہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق کام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو دیرپا ریلیف مل سکے۔












