سرگودھا (پنجاب پوسٹ)ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اورڈی پی او توقیر محمد نعیم نے افسران کو حکم دیا کہ عوامی مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کا بنیادی فرض ہے۔ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران تھانوں کی سطح پر سائلین کے مسائل فوری حل کری












