وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم، 28 لاکھ رجسٹریشنز اور 15 لاکھ افراد مستفید، ہر ہفتے 500 روپے کا ٹوکن ملے گا، حمزہ شہباز

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا جائزہ اجلاس سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے خصوصی شرکت میں ہوا۔

حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مستحق شہری لاعلمی یا ڈیجیٹل مشکلات کے باعث وزیراعظم کے فیول ریلیف سے محروم نہیں رہنا چاہیے، ریلیف کا اصل مقصد اعلان نہیں، ہر مستحق گھر تک اس کا فائدہ پہنچانا ہے، ریاست اُن شہریوں تک خود پہنچے گی جو اپنی مدد کے لیے نظام تک نہیں پہنچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم میں 28 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز اور 15 لاکھ سے زائد افراد کا مستفید ہونا اس ریلیف پروگرام کی بڑی پیش رفت ہے۔ ہر اہل شہری تک ریلیف پہنچنے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ مشکل وقت میں عام آدمی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فیول ریلیف عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے عوامی آراء کی روشنی میں ریلیف اسکیم کا دائرہ مزید وسیع اور طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت کی ہے

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے 9771 پر رجسٹریشن کا SMS مکمل مفت کر دیا گیا ہے، 20 سال تک پرانی موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشوں کو بھی اسکیم میں شامل کر لیا گیا ہے، موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشوں کے لیے 5 لیٹر پٹرول کی شرط ختم، اب ہفتہ وار ٹوکن پر 500 روپے کا ریلیف مل رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی معلوماتی کیمپس اور ہیلپ ڈیسک کے ذریعے عملی مدد کی جائے۔ بزرگ، کم پڑھے لکھے اور ڈیجیٹل نظام سے ناواقف شہریوں کے لیے رجسٹریشن اور ریلیف کا حصول مزید آسان بنایا جائے۔ موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے کم اور متوسط آمدنی کے خاندانوں تک ریلیف کی رسائی یقینی بنائی جائےگی۔ رجسٹریشن، ٹوکن کے اجرا اور ریلیف کے استعمال کی روزانہ IT اور ڈیٹا مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عوامی فیڈبیک کی روشنی میں اسکیم کو مزید بہتر بنایا جائے اور آنے والے دنوں میں زیادہ مستحق خاندانوں تک ریلیف پہنچایا جائے، حمزہ شہبازاجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی شرکت اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے