اٹک نیو ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ، زیرِ زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق

اٹک (پنجاب پوسٹ) نیو ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچہ زیرِ زمین پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ کنٹرول روم اٹک کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ 2 سالہ بچہ کھیلنے کے دوران تقریباً 8 فٹ گہری زیرِ زمین پانی کی ٹینکی میں گر گیا ہے، جس میں پانی موجود تھا۔ اطلاع ملتے ہی بائیک ایمبولینس، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے سے قبل اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ٹینکی سے باہر نکال لیا تھا۔ ریسکیو اسٹاف نے بچے زوہان ولد عدنان، عمر 2 سال کو فوری طور پر سی پی آر فراہم کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ واقعے پر علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پیدا ہوگئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے