حضرت پیر سید حسین علی شاہؒ کے 126ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز

لاہور(پنجاب پوسٹ) برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی بزرگ حضرت پیر سید حسین علی شاہؒ کا 126واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ حضرت سید حسین علی شاہؒ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مدفون ہیں، جہاں ہر سال ان کا عرس روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

اس بار عرس کی تقریب سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جبکہ مزار شریف کو سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود نے غسل دیا، جو تقریب کا اہم مذہبی جزو تھا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری سید محسن بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری علی حسنین بھلی، ایڈیشنل سیکرٹری فیصل بلال بٹر اور اسمبلی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔عرس پاک کے موقع پر تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ شریف اور درود شریف کی خصوصی محفل بھی منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے بھرپور عقیدت کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب نے اس موقع پر حضرت پیر سید حسین علی شاہؒ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ حضرت سید حسین علی شاہؒ کی بلندیٔ درجات اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے