فوڈ سیفٹی کی محکمانہ کارروائی، 8 ماہ میں کرپشن کے 194 کیسز ،189 کے فیصلے جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے اپنی آٹھ فیلڈ فارمیشنز میں کی گئی محکمانہ کارروائیوں کی مکمل رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق یکم جنوری 2026 سے تاحال کرپشن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

محکمے کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران کرپشن سے متعلق 194 کیسز قائم کیے گئے جن میں سے 189 کیسز کے فیصلے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان فیصلوں کے نتیجے میں 77 کیسز میں ملوث افسران و اہلکاروں کو بڑی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 112 کیسز میں معمولی (مائنر) سزائیں دی گئیں، جن میں ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث پائے جانے والے 77 سے زائد افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ محکمے کی جانب سے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 79 کروڑ 96 لاکھ 44 ہزار روپے کی بڑی مالی ریکوری بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں انسدادِ رشوت ستانی (اینٹی کرپشن) کے ادارے میں 20 ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں۔

ترجمان محکمہ فوڈ سیفٹی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے محکمانہ سطح پر انکوائریوں اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے