لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں اشارے پر سنیئر بیوروکریٹ کے ساتھ ہونے والی واردات کے دو مرکزی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں چند روز قبل ٹریفک اشارے پر ایک سنیئر بیورکریٹ کی گاڑی رکی تو ایک ملزم نے انکی گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا ،جیسے ہی سنیئر بیوروکریٹ نے گاڑی کا شیشہ کھولا تو دوسرے ساتھی ملزم نے گاڑی کا سائیڈ والا شیشہ بند کر دیا ، دو ملزمان نے گاڑی کی دوسری سائیڈ والا شیشہ زور زور سے کھٹکھٹایا ، جیسے ہی سنیئر بیوروکریٹ نے دوسری جانب دیکھا تو ایک ملزم ان کا موبائل فون اٹھا کر فرار ہو گیا۔
لاہور پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا گیا ،لاہور پولیس نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دو مرکزی سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔












