لاہور: موٹروے پولیس سے پنجاب پولیس کے 137 افسران و اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن کا عرصہ پورا ہونے پر واپس بھجوا دیا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) موٹروے پولیس کی ڈیمانڈ پر کچھ عرصہ قبل پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن پر بھجوایا گیا تھا۔ مراسلے کے مطابق موٹروے پولیس میں تعیناتی کا ڈیپوٹیشن عرصہ پورا ہونے پر 137 افسران و اہلکاروں کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افسران و اہلکاروں کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق سیکٹر کمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ افسران و اہلکاروں کو کلیئر کرکے متعلقہ ادارے میں بھجوایا جائے۔

موٹروے پولیس سے پنجاب پولیس میں واپس آنے والوں میں سب انسپکٹر لیاقت علی، بشیر احمد، محمد یوسف، محمد اظہر، محمد زاہد حسین اور محمد اکرام شامل ہیں۔

جونیئر پٹرولنگ افسران میں راحیل بیگ، سنی قیصر، عمر ارسلان، فیض رسول، سید عرفان حیدر، شاہد زمان، محمد ارشاد، آشر فاروق اور محمد شاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے