رکشے میں مسافروں سے وارداتیں کرنی والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار، چوریاں کیسے کرتے تھے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) رکشے میں مسافروں سے وارداتیں کرنے والی خاتون اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی ہے۔فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو این بلاک سے رکشے سمیت حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سے کئیر سینٹرز اب قانون کے دائرے میں لائے جائیں گے ،پنجاب حکومت نے تیاری پکڑ لی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے وارداتوں کے لیے چنگ چی رکشہ کرائے پر لے رکھا تھا، ملزمہ رکشے میں سوار مسافروں کے موبائل اور نقدی چوری کرتی تھی، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ 3 موبائل فون، پستول اور رکشہ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ارشاد بی بی اور نعیم شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے