عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، کیا کہا گیا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں وزیر اطلاعات پنجاب کی درخواست پر ایف آئی اے سائبرکرائم، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیشی ممکن نہیں اور ٹرائل کورٹ نے تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ طلب نہ کر کے حقائق نظرانداز کیا۔

درخواست گزار صوبائی وزیر اطلاعات نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دینےکی درخواست دی لیکن ٹرائل کورٹ نے قانونی جواز کےبغیر ہی استدعامسترد کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا قرار دینے کیساتھ ساتھ ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے