​لاہور بورڈ، پریکٹیکل امتحانات کی ڈیوٹیوں کے لیے پہلی بار خودکار نظام متعارف

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے شفافیت اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کے لیے ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار پریکٹیکل ڈیوٹیوں کا تعین مکمل طور پر خودکار نظام (Automation System) کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ​

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کےامتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کردئیے
: ​لاہور بورڈ، پریکٹیکل امتحانات کی ڈیوٹیوں کے لیے پہلی بار خودکار نظام متعارف

اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا اور اس میں انسانی مداخلت کو ختم کرنا ہے۔​

لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات 2026 کے ایجوکیشن کے پرچے میں جعلسازی کا انکشاف
: ​لاہور بورڈ، پریکٹیکل امتحانات کی ڈیوٹیوں کے لیے پہلی بار خودکار نظام متعارف

خودکار نظام کے تحت ڈیوٹیوں کے تعین سے کسی بھی قسم کی پسند و ناپسند یا سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوگا۔ اب کوئی بھی ممتحن اپنی مرضی کے سینٹر میں ڈیوٹی حاصل نہیں کر سکے گا۔ یہ اقدام چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے ایجوکیشن ریفارمز، مزمل محمود کے اس آئیڈیا کا تسلسل ہے جس کے تحت پریکٹیکل امتحانات کو ‘سینٹرل مارکنگ’ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔لاہور بورڈ نے اپنے تمام سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ڈیٹا کی آن لائن مینجمنٹ اور آٹومیشن کو یقینی بنایا ہے تاکہ امتحانی عمل کی ساکھ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ تعلیم کی 30 ہزار سے زائد خالی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری
: ​لاہور بورڈ، پریکٹیکل امتحانات کی ڈیوٹیوں کے لیے پہلی بار خودکار نظام متعارف


کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس خودکار نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ اساتذہ اور طلبہ کا بورڈ کے نظام پر اعتماد مزید بڑھے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے