خاتون ٹریفک وارڈن کو سہیلی نے کھانا کھلایا اور خود ہی لوٹ لیا، دغا باز دوست کیسے پکڑی گئی؟

ملتان (پنجاب پوسٹ) لیڈی ٹریفک وارڈن سے مبینہ ڈکیتی کا حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں پولیس کے مطابق واردات کی مبینہ ماسٹر مائنڈ اس کی سہیلی ہی نکلی۔

تھانہ الپہ کی حدود میں لیڈی ٹریفک وارڈن اپنی سہیلی سے ملنے گئی اور وہاں کھانا کھایا۔ واپسی پر مبینہ طور پر اسے روک کر اے ٹی ایم کارڈ، سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزمہ نے بعد ازاں مختلف اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکلوائی۔ اے ٹی ایم کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے پولیس مبینہ ملزمہ تک پہنچ گئی۔

متاثرہ وارڈن نے فوٹیج دیکھ کر مبینہ ملزمہ کو اپنی سہیلی اور میزبان کے طور پر شناخت کرلیا۔ پولیس نے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد مبینہ ساتھی ملزمان اویس اور وقاص کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے