میاں چنوں،ہمیں رکنے کا کیوں کہا گیا ؟ موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر ہی فائرنگ کردی

خانیوال (پنجاب پوسٹ) میاں چنوں کے علاقے میں 16 پندرہ ایل میں سی سی ڈی پولیس نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر مبینہ طور پر سیدھی فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم، کی اطلاع ملتے ہی چوہدری عظیم سبحانی انچارج سی سی ڈی اور حسن اقبال فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے حفاظتِ خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت شہباز عرف شہبازی کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، کیا کہا گیا ؟

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آیا۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 16 سے زائد مقدمات درج ہیں

فائرنگ کے بعد دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے