بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب, گورنر پنجاب نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر پنجاب نے کارکنوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ وفاقی جماعت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے منتخب وزیراعظم ہوں گے۔ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں جیل کی جگہ عوامی پارک ، شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنایا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی، عوام کو روزگار فراہم کیا۔ کارکن متحد اور منظم ہو کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ بلاول بھٹوزرداری اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے یہ باتیں نہیں حقیقت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے