ملتان میں جیل کی جگہ عوامی پارک ، شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنایا جائے گا

ملتان (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، ملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا، جبکہ ملتان میں جیل منتقل کرکے اس کی جگہ عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال روڈ کی وسعت اور ری ڈیزائننگ کا بھی حکم دیا۔ ضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پر خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی میں باقی صوبے پیچھے رہ گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح لیڈ لے لی، پنجاب ترقی کی سب سے بڑی مثال بن کر سامنے آیا ہے جبکہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ پنجاب کے 40 اضلاع ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ آبادی کے تناسب سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیے جا رہے ہیں، جبکہ گرین بس پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پہلے اور لاہور میں بعد میں آئی۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ کینسر کی کوابلیشن مشین میو ہسپتال لاہور کے بعد نشتر ہسپتال ملتان میں بھی انسٹال کی گئی ہے۔ کوابلیشن مشین کے ذریعے ملتان ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے کینسر مریض بھی بغیر سرجری علاج سے مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی کو متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل تک شامل رکھا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے