لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن بچی کو ہراساں کرنے کی شکایت پر ملزم گرفتار کو گرفتار کر لیا۔ باغبانپورہ لاہور میں کم سن بچی سے متعلق شکایت پر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری ایکشن لیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی کی والدہ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔والدہ کے مطابق بچی کو اسکول آتے جاتے ایک شخص کی جانب سے نازیبا حرکات کا سامنا تھا،شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی افسر نے والدہ اور پولیس کے درمیان کانفرنس کال کروا کر فوری کارروائی کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریس کورس، اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ریڈ، مینجر سمیت سب انسپکٹر گرفتار
سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے متاثرہ خاندان کو فوری معاونت اور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی،بچی سے متعلق شکایت پر فوری مقدمہ درج کر لیا گیا، سیف سٹی کی بروقت اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹی نے ہدایت کی کہ والدین بچوں کو کسی بھی خطرے یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں فوری آگاہ کرنے کی تربیت دیں، شہری کسی بھی ہراسانی یا خطرے کی صورت میں فوری 15 پر کال کریں اور 2 دبا کر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کریں،سیف سٹی بچوں کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور پولیس کوآرڈینیشن کے ذریعے ہمہ وقت مؤثر کردار ادا کر رہی ہے،












