لاہور میں باپ بیٹے کا اغوا، اغوا کار مہنگی گاڑیوں میں رات بھر شہر میں گھماتے رہے، 30 لاکھ روپے لینے کے بعد چھوڑ دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) نواب ٹاؤن کے علاقے میں باپ بیٹے کو 30 لاکھ روپے تاوان کے لیے شارٹ ٹرم اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 8 مسلح ملزمان نے واک کرتے ہوئے باپ بیٹے کو اغوا کیا اور واردات کے لیے دو لگژری گاڑیاں استعمال کیں۔

ملزمان مغوی باپ بیٹے سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے، جبکہ اغوا کاروں نے مغوی کے موبائل اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔

متاثرہ باپ بیٹے کے موبائل فونز، قیمتی گھڑی اور لیپ ٹاپ بھی چھین لیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق اغوا کار رات بھر باپ بیٹے کو شہر میں گھماتے رہے اور صبح ساڑھے 4 بجے انہیں شیخ زید اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے 8 رکنی اغوا کار گینگ کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے