امن ،ترقی و خوشحالی کی بنیادی اکائی، اس کیلئے جان دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خواجہ سلمان رفیق

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا عالمی یومِ امن پر پیغام۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا قیام امن کیلئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج و دیگر سکیورٹی فورسز کو سلام۔

خواجہ سلمان رفیق امن وامان کے لئے سرگرم عمل پولیس و دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی تعمیر و ترقی پائیدار امن میں مضمر ہے۔امن ترقی و خوشحالی کی بنیادی اکائی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے یہ بھی کہا ک پاکستان کے ان شہداء نے اپنی جان و مال کی قربانی دے کر کئی نسلوں کو بچایا ہے۔عالمی یومِ امن ہمیں برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا سبق دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے