ایم ڈی کیٹ امتحان ، لاہور میں 12 ہزار امیدوار ،امتحانی سینٹر کہاں کہاں بنائے گئے ہیں ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایم ڈی کیٹ امتحان 2026،صوبائی دارالحکومت میں کل 12 ہزار 64 امیدوار امتحان دیں گے۔خواتین کے لیے کامسیٹ رائے ونڈ روڈ، پنجاب یونیورسٹی امتحانی مراکز، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی ٹاؤن شپ میں سینٹرز قائم ہوں گے۔

مرد امیدواروں کے لئے لارنس روڈ امتحانی مراکز اور ڈی پی ایس ماڈل ٹاون میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔شہر میں قائم 6 امتحانی مراکز میں امیدواروں کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کو تعلیم کی ضرورت ہے، ہم انہیں حرمین کے تقدس کا سبق پڑھائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

امتحانی مراکز میں سیکورٹی، جنریٹرز، پانی، انتظار گاہ، پارکنگ، صفائی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔امتحانی مواد کی منتقلی ایلیٹ فورس اور اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ہوگی۔

تمام امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپ قائم ہوں گے۔امیدواروں کی شناختی تصدیق کے لیے نادرا ٹیمیں امتحانی مراکز پر موجود ہوں گی۔ٹریفک اور پارکنگ کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی پلان فائنل کر دیا گیا ہے۔

والدین کے لیے سیایہ دار جگہ، پنکھوں اور لائٹنگ کے ساتھ خصوصی ویٹنگ ایریاز قائم ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے