این اے 77 گوجرانوالہ: راشد بشیر ورک کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ میں ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کی خالی نشست پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے این اے 77 گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں راشد بشیر ورک مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، انہیں پارٹی ٹکٹ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے