لاہور (پنجاب پوسٹ) پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔یہ درخواست میاں حماد اظہر کی والدہ عشرت اظہر اور اہلیہ مریم حماد نے دائر کی
موقف یہ اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے میاں حماد اظہر کو جسمانی ریمانڈ پر گرفتار کررکھا ہے جبکہ آئین کے تحت ملزم کو بنیادی اور آئینی حقوق حاصل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی بچھڑے ہوؤں کو ملانے کا ذریعہ، 3 ہزار 512 بچے ورثا کے حوالے کر دئیے گئے
دہشت گردی عدالت لاہور نے ہماری درخواست پولیس کو ارسال کی، موقف یہ اخےیار کیا گیا ہے کہ پولیس کو پولیس رولز کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔
استدعا یہ کی گئی ہے کہ عدالت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت میاں حماد اظہر سے فیملی کی ملاقات اور وکلاء سے ملاقات کروانے کا حکم دے











