ایس ای سی پی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق چھوٹے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ مل سکے گی۔ ’’شامل کار تاجر‘‘ ایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کے لیے فنانسنگ حاصل کی جا سکے گی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت سے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک رسائی ملے گی، جبکہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کے ذریعے فنانسنگ سے محروم کاروباروں کو قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے مطابق ڈیجیٹل فنانسنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال میں نان بینکنگ کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے، جبکہ ایک سال کے دوران 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانسنگ فراہم کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے