میرے دوستوں سے دوستی کرو، جاہل شوہر کیخلاف انوکھی درخواست، ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ہربنس پورہ پولیس نے بیوی کو اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مجبور کرنے، تشدد اور ہراساں کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کو اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مجبور کرتا، تشدد اور ہراساں کرتا تھا، جبکہ کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم عادل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے