سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز فوڈ اتھارٹی فرحان احمد نے شمس ٹاؤن میں بڑا کریک کیا جہاں یونٹس سے 10ہزار کلو ناقص اچار تلف کر کے 2مقدمات درج کر دیے گئے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دونوں یونٹس سے فنگس زدہ ناقص اچار برآمد ہوا اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے، یونٹس میں حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ تھے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے،جہاں ناقص فنگس زدہ اچار کو فروخت کے لیے تیار کیا جارہا تھا،تلف کردہ اچار کو دلکش پیکنگ کر کے سٹی اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا۔
ایڈیشنل ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ صحت دشمن مافیا کے خلاف بلاتعطل آپریشنز جاری ہیں۔جعلساز مافیا کا قلعہ قمع کر کے پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنانا عزم ہے











