لاہور شہر سے جنسی جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، جرائم کی نوعیت کیا تھی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اکبری گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن اور مصری شاہ سے جنسی درندگی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اکبری گیٹ پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان فیضان اور عمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا رہے تھے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 13 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان شاہزیب سلیمان اور جواد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر آئے 13 سالہ ہمسائے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور پانی پلا کر اسے گھر بھیج دیا۔

مصری شاہ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم حسن کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جنسی استحصال اور تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے