لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی عازمین حج رواں برس قربانی پر تقریباً 9 ارب 67 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ کریں گے، پاکستان کے 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج کے موقع پر’دم شکر‘ (قربانی) ادا کریں گے۔ فی عازم حج کے قربانی پر تقریباً ا 54 ہزار ہوں گے۔
سرکاری حج اسکیم کےتحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 60 ہزار عازمین حج ادا کریں گے۔سرکاری اسکیم کے تحت عازمین قربانی پر 8 کروڑ 58 لاکھ 31 ہزار 200 ریال اور پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین قربانی پر 4 کروڑ 32 لاکھ ریال خرچ کریں گے۔
نجی حج اسکیم کے عازمین کی قربانی کے اخراجات 3 ارب 24 کروڑ روپے ہوں گے۔















