پی ایم ڈی سی نے 5 سالہ ڈگری پروگرام کیوں روک دیا ؟ ادارے کا اہم نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے بی ڈی ایس کے پانچ سالہ پروگرام کے نفاذ کو مؤخر کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری کیا گیا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل نے 8 جولائی کو پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا، تاہم اب اس کے نفاذ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

کونسل نے بی ڈی ایس پروگرام کے موجودہ تعلیمی ڈھانچے اور نصاب کا جامع جائزہ شروع کر دیا ہے۔ اس عمل کے دوران پروگرام کے ہاؤس جاب اور انٹرن شپ سے متعلق فریم ورک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر سے طلبا پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے آنے لگے ، جی سی یونیورسٹی سے 10 غیر ملکی طلبا کی ڈگری مکمل ،تعلق کن ممالک سے تھا ؟

پی ایم ڈی سی کے مطابق پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ جامع جائزہ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی فریم ورک اور پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات جائزے کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کی تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل جامعات کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے