حریم فاروق کا نیا لک سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین نے لباس کی فٹنگ پر سوال اٹھا دیے

لاہور (پنجاب پوسٹ) اداکارہ حریم فاروق کو ان کی نئی فلم "مینگو جٹ” کی پروموشن کرتے ہوئے نئی لک کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فلم کی لانچ تقریب میں حریم فاروق نے سبز رنگ کی شارٹ سلیولیس سلک کی کرتی، زیادہ گھیرے والی بیج شلوار اور سبز رنگ کا ہی  آرگنزا کا دوپٹہ پہنا۔

Capture 19

ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو تنقید کرنے کا ایک نیا موقع دیا۔ کچھ لوگوں نے ان کے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ لوگوں نے اداکارہ کے جسم اور وزن پر بات کی۔

واضح رہے کہ حریم فاروق ان دنوں اپنی فلم’’مینگو جٹ‘ ‘کی پروموشن میں مصروف ہیں، حریم فاروق کی پروڈیوس کردہ اس پنجابی ایکشن کامیڈی فلم  کی نمایاں کاسٹ میں فیصل قریشی، حریم فاروق، شمعون عباسی، قیصر پیا، ہنی البیلا،علی محمد،نواز انجم،حسن مراد اور عائشہ جہانزیب شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ ہراسانی کیس، کیا ثاقب چدھڑ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ہے؟

 گلبرگ لاہور کے ایک سینمامیں ٹریلرکی لانچنگ تقریب میں حریم فاروق،اداکارقیصرپیا،ہنی البیلا،ندیم مانڈوی والا،راشدخواجہ،فلم سازصفدرملک،معروف ڈائریکٹرشہزاد رفیق،اسلم حسن،رابعہ حسن اورشوبزکے نمایاں افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،ایکشن، کامیڈی، رومانس اور خاندانی جذبات کا امتزاج لیے ہوئے’’ مینگو جٹ‘‘ کی کہانی مراد جٹ کے گرد گھومتی ہے جو پنجاب پولیس کا ایک افسر ہوتاہے اور اپنے خطرناک سابق ساتھی منور مرزا سے مریم اور اس کے تین بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، جب یہ خاندان ایک گاؤں میں پناہ تلاش کرتا ہے تو غیر متوقع رشتے بننے لگتے ہیں جو مراد کی زندگی میں محبت، وفاداری اور خاندان کا ایک نیا احساس لاتے ہیں۔

 حمیم پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس اور ندیم مانڈوی والا کی تقسیم کردہ’’ مینگو جٹ‘‘ 16 اکتوبر 2026 کو سنیماؤں میں ریلیزکی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے