لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش لیے سندھ کے ضلع دادو سے پیدل لاہور جانے والا نوجوان غلام حیدر 21 روزہ طویل سفر کے بعد ساہیوال پہنچ گیا۔
پنجاب پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے غلام حیدر کا کہنا ہے کہ وہ 21 روز سے مسلسل پیدل سفر کر رہا ہے اور ایک ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرچکا ہے اس کی خواہش ہے کہ لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کرے اور پنجاب میں صفائی، سڑکوں کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 129 واں عرس، زائرین کی کوٹ مٹھن آمد کا سلسلہ جاری
نوجوان نے کہا کہ مریم نواز شریف کو سندھ سے بھی الیکشن لڑنا چاہیے تاکہ سندھ کو بھی پنجاب کی طرح صاف ستھرا بنایا جا سکے غلام حیدر کے مطابق طویل سفر کے باوجود اسے کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، راستے میں مسجد یا ہوٹل پر آرام کرنے کے بعد دوبارہ سفر شروع کردیتا ہے۔










