حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 129 واں عرس، زائرین کی کوٹ مٹھن آمد کا سلسلہ جاری

راجن پور (پنجاب پوسٹ) عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے 129 ویں عرس کی تقریبات کیلئے ملک بھر سے زائرین کی کوٹ مٹھن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


راجن پورکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولیات کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں،دربار حضرت خواجہ غلام فرید میں محفل سماع کا انعقادبھی کیاجارہاہے،محفل سماع کی صدارت سجادہ نشین خواجہ عامر فرید کوریجہ کر رہے ہیں، عرس کے موقع پر زائرین کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیاگیاہے۔


عرس کے موقع پر ضلع پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،دربار سمیت شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے