اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ)حجرہ شاہ مقیم میں ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے انصاف سٹی کا دورہ کیا، جہاں چیف ایگزیکٹو انصاف سٹی رانا ممتاز نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شہریوں، علاقہ معززین اور مقامی شخصیات نے بھی دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کی آمد پر خیرمقدم کیا۔
دورے کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے چیف ایگزیکٹو انصاف سٹی رانا ممتاز سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، شہریوں کو درپیش مسائل اور مختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی آمد کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی، جبکہ مقامی شخصیات نے بھی اپنے علاقے سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔












