فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) ماموں کانجن میں ڈاکوؤں کے چار رکنی گروہ نے ایک ہی روز مختلف مقامات پر تین وارداتیں کر کے شہریوں کو لاکھوں روپے کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کر دیا۔
چک 507 گ ب روڈ پر نہر پل کے قریب دو بھائیوں سے 6 ہزار روپے نقدی اور 90 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون چھین لیے گئے، جبکہ 509 گ ب کی حدود میں رحمن اور سبحان کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا گیا۔
چک 508 گ ب کے قریب موٹر سائیکل سوار شاہد ولد ریاض سے 20 ہزار روپے جبکہ اسی مقام پر چک 196 گ ب کے رہائشی مدثر ولد اصغر علی سے 4 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی۔
واردات کے دوران حاضر سروس فوجی غلام حسین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں غلام حسین کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ غلام حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشے پر سوار تھا۔
مسلسل ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی ہے۔ شہریوں نے پولیس سے ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی اور گشت مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔











