پنجاب میں سانپ انسانوں کی جان لینے لگے ،8 ماہ میں 60 افراد کو ڈس لیا ،6 جان سے گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

ریسکیو 1122 کی جنوری سے 31 اگست 2026 تک کی رپورٹ کےمطابق سانپوں کے ڈسنے سے ایک ہزار 60 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپوں کے ڈسنے سے614 مرد اور 446 خواتین متاثرہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سانپوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کیوں ؟ کتنے فیصد سانپ زہریلے ، کتنے افراد سانپ کے کاٹنے سے مارے گئے ؟

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برسات میں کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سانپ خشک اور محفوظ جگہ کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اس لیے سانپ ڈسنے کےواقعا ت بھی بڑھ جاتے ہیں ۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سانپوں سے بچنے کیلئے احتیاط برتنی چاہیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے