لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان میں ایران امریکہ تنازعے کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری چین روانہ ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ پر چائنہ روانہ ہو گئے۔لاہور ائیر پورٹ پر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔










