سیف سٹی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، 9 سال بعد تہمینہ والدین سے مل گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیف سٹی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم کی ہمہ وقت کاوشوں کے باعث 9 سال قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاپتہ ہونے والی تہمینہ ملتان سے مل گئی۔

’’میرا پیارا‘‘ ٹیم نے تہمینہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو فیس بک کے ذریعے اس کے والد تک پہنچی۔ والد نے ویڈیو دیکھ کر اپنی بیٹی کو پہچان لیا، جس کے بعد ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری طور پر والد سے رابطہ کیا۔

ضروری تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد تہمینہ کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کے لیے ہمہ وقت متحرک اور سرگرم ہے۔ ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم کی مسلسل کاوشوں کے باعث اب تک 90 ہزار گمشدہ افراد کو ان کے پیاروں سے ملوا دیا گیا ہے۔

ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی گمشدہ یا لاوارث بچے کی اطلاع کے لیے فوری طور پر 15 پر کال کریں اور 2 دبائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے