وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فی الفور شامل کرنے کی ہدایت

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف سکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے بھی فیول ریلیف سکیم میں شامل کیے جائیں گے، جس سے پرانی سواریوں پر روزگار کمانے والے افراد کو بھی ریلیف حاصل ہو سکے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت کے تحت یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے افراد بھی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔


Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے