شور کوٹ کبیر والہ 64 کلومیٹر روڈ کا کام ، کتنا مکمل ہوا ؟ افتتاح کب ہوگا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شور کوٹ کبیر والہ 64 کلومیٹر روڈ کی تعمیراتی رفتار کا جائزہ لیا گیا

محکمہ ہائی وے کے افسران نے صوبائی وزیر کو کام کی رفتار پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ 64 کلومیٹر شور کوٹ کبیر والہ روڈ کا مین کیریج وے مکمل کر دیا گیا ہے۔ اور روڈ فرنیچر پر کام تیزی سے جاری ہے.

صوبائی وزیر کی تعمیراتی ملبہ کو روڈ کے اردگرد سے اٹھانے اور لین مارکنگ اور روڈ فرنیچر کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج کا 70 فیصد کام مکمل

ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کی 85 ہزار کلومیٹر شاہراہوں کی پائیداری اور مرمت پر نظر رکھی جارہی ہے . محکمہ مواصلات کے آپریشن و مانیٹرنگ کنٹرول روم فیلڈ فارمیشن سے روزانہ آپ ڈیٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے. سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی شکایات پر فوری عمل درآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے.

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا عمل ساتھ ساتھ جاری ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے