سرگودھا(پنجاب پوسٹ)کے علاقے استقبال آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم دکان کے معائنے کے لیے پہنچی جہاں کارروائی کے دوران ایکسپائرڈ مصنوعات کی نشاندہی ہوئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران بعض افراد کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے سرکاری ٹیم کو کام سے روکنے اور مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق خواتین اہلکاروں کو مبینہ طور پر حراساں اور گالیاں دی گئیں جبکہ ان کے موبائل فونز بھی چھین لیے گئے، جن میں آئی فون 15 پرو میکس اور اوپو A76 شامل ہیں۔
واقعے کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا سرگودھا میں 3 نامزد جبکہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں دفعات 186، 353، 354 اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔











