لاہور(پنجاب پوسٹ)ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلروں اور جعلی ویزا ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ مین مارکیٹ لاہور میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی ٹیم کے چھاپے کے دوران ملزم خالد عارف کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے زون کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 17 پاکستانی پاسپورٹ، البانیہ کے 13 جعلی ویزا اپروول پیپرز اور 12 جعلی مہریں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ جعلی کنٹریکٹ لیٹرز، ڈیمانڈ لیٹرز، میڈیکل و پولیس سرٹیفکیٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات اور ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔









