پاکستان میں 10 روپے کا نوٹ کب بند کیا جا رہا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت دے دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرنے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مالیت کے نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور معاملہ فی الحال وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے۔

مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے نوٹوں کے اجرا کی صورت میں کسی موجودہ مالیت کے نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کا فیصلہ باضابطہ طور پر عوام کو آگاہ کرکے کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی نوٹ کی تبدیلی یا بندش کا فیصلہ کیا گیا تو عوام کو پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔

مرکزی بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 10 روپے کے نوٹ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کرنسی نوٹوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے صرف اسٹیٹ بینک کے سرکاری اعلانات پر بھروسا کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے