میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ ، لاہور ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کا فیسیں بڑھانے کا فیصلہ معطل کردیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے سینٹرل پارک میڈیکل کالج کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کالج کی جانب سے ایڈووکیٹ رمضان ڈھڈی نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے مطابق داخلے کے لیے کالج طلباء سے 21 لاکھ روپے فیس وصول کر چکا ہے، جبکہ پی ایم ڈی سی نے سالانہ پانچ فیصد فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور طلباء سے کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت فیس وصول کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ایم ڈی سی کو فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں، جبکہ پی اینڈ ڈی سی قوانین میں تبدیلی کرکے فیسوں میں اضافے کا حکم پارلیمنٹ جاری کرسکتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے پی ایم ڈی سی کا میڈیکل طلباء کی فیسیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے