قصور (پنجاب پوسٹ) منڈی عثمان والا میں گھریلو ناچاقی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جہیز کے مطالبے پر شوہر نے بیوی کو مبینہ تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شاہزیب اپنی بیوی کو بھلے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے کر پہنچا، جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
مقتولہ کی گردن پر گلا دبانے کے نشانات پائے گئے، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملزم شاہزیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے 15 پر کال کی، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔














