ایک روز میں دو بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن کراس، بھلوال میں سفاک شوہر نے بیوی کی جان لے لی

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) بھلوال کے علاقے منظور حیات کالونی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بے دردی سے اپنی بیوی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد ارشد نے چھریوں کے وار سے اپنی 33 سالہ بیوی آسیہ بی بی کو قتل کیا۔

مقتولہ شوہر سے ناراض ہو کر اپنے بہنوئی کے گھر رہائش پذیر تھی، جہاں ملزم نے رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر واردات کو انجام دیا۔ قتل کی یہ واردات مقتولہ کے بچوں اور رشتہ داروں کے سامنے پیش آئی۔

اطلاع ملتے ہی بھلوال سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتولہ کی بہن زاہدہ پروین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ بھلوال سٹی میں قتل کی سنگین دفعات (302 اور 452) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے