پریشر ہارن کا استعمال غیر قانونی، ہر وقت کی ٹوں ٹاں اور ٹیں ٹیں پر 4ہزار 500 گاڑیوں کیخلاف کارروائی، کتنا جرمانہ ہوا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پریشر ہارن استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبہ بھر میں پریشر ہارن کے خلاف کارروائیوں میں 252 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 4500 سے زائد پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق 34 سے زائد سرکاری گاڑیوں کے بھی پریشر ہارن کے استعمال پر چالان کیے گئے، جبکہ مسلسل لگاتار ہارن کے استعمال پر بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

محمد وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں صوتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ صوتی آلودگی کا خاتمہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے