لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نئیر شیخ کی ہدایت پر ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کا آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈرون اسکواڈ اور نائٹ اسکواڈ کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں صوبہ بھر میں 37 آلودگی پھیلانے والے یونٹس مسمار کر دیے گئے، جن میں 21 اینٹوں کے بھٹے اور 16 صنعتی یونٹس شامل ہیں
ڈرون اسکواڈ کی فضائی نگرانی، نائٹ اسکواڈ کی رات بھر کارروائیاں اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کی زمینی مانیٹرنگ، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف تین سطحی نگرانی اور فوری ایکشن
ڈرونز کے ذریعے سموگ ہاٹ اسپاٹس اور آلودگی کے ذرائع کی نشاندہی، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی ٹیموں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 441 اینٹوں کے بھٹوں اور 270 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، خلاف ورزیوں پر 37 یونٹس مسمار کر دیے گئے
اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی میں 21 بھٹے مسمار، 4 سیل، 6 ایف آئی آرز درج جبکہ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں 16 یونٹس مسمار، 5 سیل، ایک ایف آئی آر درج جبکہ 16 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈرون اور نائٹ اسکواڈ کی نگرانی میں پلاسٹک کے خلاف بھی کارروائیاں، 253 انسپیکشنز کے دوران 3 ہزار 145 کلوگرام پلاسٹک ضبط اور 26 مقامات سیل کیے گئے، باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس بھی ڈرون اور نائٹ اسکواڈ کی نگرانی میں، 52 مقامات کی چیکنگ، 30 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے۔ کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کی نگرانی مزید سخت، سکشن ہڈز کی تنصیب کے ساتھ ان کی مؤثر فعالیت بھی یقینی بنائی جائے گی
فیوگیٹو ڈسٹ کے خلاف کارروائی میں 6 یونٹس کی انسپیکشن، 4 نوٹسز جاری کیا گیا۔ ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ 24/7 فعال، سموگ ہاٹ اسپاٹس اور آلودگی کے ذرائع پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نئیر شیخ کا دوٹوک اعلان، سموگ سیزن سے قبل آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔
عبداللہ نئیر شیخ کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی، کمرشل اور دیگر ذرائع کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
سموگ سے پہلے ہی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت، ڈرون اسکواڈ کی فضائی نگرانی، نائٹ اسکواڈ کا رات بھر ایکشن اور ہاک آئی اسکواڈ کا فوری فیلڈ ایکشن جاری ہے۔












